ابنا: خاصہ دار فورس ذرائع کے مطابق خيبر ايجنسي کي تحصيل جمرود کے علاقہ جبہ سے مسافر وين جمرود بازار جارہي تھي کہ خرکي آباد کے علاقے ميں روڈ کنارے نصب ريمورٹ کنٹرول بم دھماکا سے پھٹ گيا. جس سے مسافر وين مکمل طور پر تباہ اور وين ميں سوار 7 مسافر ہلاک اور 4 زخمي ہوگئے.ہلاک اور زخمي ہونيوالے افراد کوجمرود اسپتال منتقل کردياگياہے. جبکہ فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے.ذرائع کے مطابق دھماکے کا اصل نشانہ نيٹو کو پيٹروليم مصنوعات سپلائي کرنے والا ٹھيکيدار گلاب خان تھا جو ہلاک ہونے والوں ميں شامل ہے......../169
3 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306419
جمرود… خير ايجنسي کي تحصيل جمرود بازارکے قريب مسافر وين دھماکا ميں 7مسافر ہلاک اور 4 زخمي ہوگئے.